اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ کاراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ

141
اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ کاراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ

راولپنڈی ۔20مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ادارے یو این ہیبی ٹیٹ کے وفدنے گزشتہ روز راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وفد کی قیادت یو این ہیبی ٹیٹ کے کنٹری ڈائریکٹر جاوید علی خان کررہے تھے۔وفد کو سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدرنے ورکنگ سے متعلق بریفنگ دی ۔بریفنگ میں سینئر منیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال ودیگر اعلیٰ افسران بھی شریک تھے۔

وفد کوآرڈبلیو ایم سی کنٹرول روم میں منیجر ایم آئی ایس احسن عظمت ملک نے وہیکل مانیٹرنگ ،حاضری سسٹم اور شکایات کے اندراج کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔بعدمیں وفد نے لیاقت باغ میں ٹرانسفر سٹیشن کا بھی وزٹ کیا ۔ کنٹری ڈائریکٹر جاوید علی خان نے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جامع نظام کے تحت سارا کام ہو رہا ہے،ہمارے دورے کا مقصد ان کے کام میں گیپ کو جانچنا تھا لیکن یہاں ہم مکمل طور پر مطمئن ہیں،

باقی ان کو تکنیکی اور فنانس سے متعلق بھی ہم نے سفارشات مرتب کی ہیں۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جاری ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے واسا کی مدد سے مری روڈ کے نالے کی صفائی کرادی۔چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق اور ایم ڈی واسا سلیم اشرف نے مری روڈ فریسکو سویٹس کے سامنے واسا کی ویچنگ مشین کے ذریعے ہونیوالی نالے کی صفائی کا جائزہ لیا۔چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ثاقب رفیق اور ایم ڈی واسا سلیم اشرف نے کہا کہ شہر کی صفائی کیلئے مل کر کام کرہے ہیں

،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ستھرا پنجاب ویژن کی تکمیل کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جاری ستھرا پنجاب ماہ صفائی مہم میں سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راناساجد صفدر کے احکامات کے مطابق کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے رتہ امرال میں ڈور ٹو ڈور اور مارکیٹ آگاہی مہم میں شہریوں سے صفائی مہم میں تعاون کی اپیل کرتے ہوئے انہیں شکایات کے اندراج کیلئے ہیلپ لائن نمبر 1139،موبائل اینڈرائیڈ ایپ کلین راولپنڈی اور سوشل میڈیا پیجز سے متعلق بھی بتایا ۔

ادھرراولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کلر سیداں نے سوشل میڈیا پر موصول ہونیوالی شکایت کا اپنی حدود میں نہ ہونے کے باوجود ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ کی ہدایت پر فوری ایکشن لے کر ازالہ کر دیا۔