راولپنڈی۔16جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار احمد نے حکومت پنجاب کے بجٹ 26-2025کو انسانی ترقی، معیاری تعلیم اور یونیورسل ہیلتھ کیئر کے فروغ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ پنجاب کی تاریخ میں صحت و تعلیم کے شعبوں کے لیے ایک انقلابی پیش رفت ہے۔ ’’اے پی پی …
بجٹ26-2025 پنجاب کی تاریخ میں صحت و تعلیم کے شعبوں کے لیے ایک انقلابی پیش رفت ہے، ملک ابرار احمد

مزید خبریں
راولپنڈی۔16جون (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار احمد نے حکومت پنجاب کے بجٹ 26-2025کو انسانی ترقی، معیاری تعلیم اور یونیورسل ہیلتھ کیئر کے فروغ کے لیے مسلم لیگ (ن) کے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ پنجاب کی تاریخ میں صحت و تعلیم کے شعبوں کے لیے ایک انقلابی پیش رفت ہے۔
’’اے پی پی ‘‘سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک ابرار احمد نے کہا کہ حکومت پنجاب نے تعلیم کے شعبے کے لیے 811.8 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 21 فیصد اضافہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 148.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو پنجاب کی تاریخ کی سب سے بڑی رقم ہے اور اس میں 127 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔ صحت کے شعبے میں کی جانے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے ملک ابرار احمد نے بتایا کہ بجٹ میں 630.5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 181 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو کہ اب تک کی سب سے بڑی رقم ہے اور اس میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک ابرار احمد نے اس بجٹ کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے ترقیاتی ویژن کا عملی عکس قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوامی خدمت، فلاحی اقدامات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جانب ایک مضبوط قدم ہے جو پنجاب کو ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح و بہبود کا حقیقی ماڈل بنانے کے لیے مسلم لیگ (ن) کے عزم کا ثبوت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بجٹ کے تحت شروع ہونے والے منصوبے عوامی زندگی میں بہتری لائیں گے اور معاشرتی ترقی کا نیا باب رقم کریں گے۔








