الینا ریباکینا نے ڈبلیو ٹی اے سلووینیااوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

tenis

پوٹوروز۔19ستمبر (اے پی پی):قزاخستان کی الینا ریباکینا نے ڈبلیو ٹی اے سلووینیااوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے ویمنز سنگلز فائنل میں جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا تیسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ڈبلیو ٹی اے سلووینیااوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے سلووینیامیں جاری ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں قزاخستان کی الینا ریباکینا نے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیٹرینا سینیاکووا کو سخت مقابلے کے بعد 6-7(4-7)، 6-7(5-7) اور 4-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی ٹریزا مارٹنکووا کو سیدھے سیٹس میں 4-6 اور 1-6 سے مات دے کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔اس کامیابی کے بعد رواں سال کی ومبلڈن اوپن چیمپئن الینا ریباکینا کے کیریئر ٹائٹل کی تعداد تین ہوگئی ہے۔