24.9 C
Islamabad
منگل, اپریل 8, 2025
ہومتجارتی خبریںامریکاکو گذشتہ 8 مالی سال کے دوران سب سے زیادہ برآمدات 6808...

امریکاکو گذشتہ 8 مالی سال کے دوران سب سے زیادہ برآمدات 6808 ملین ڈالر کی برآمدات مالی سال 2022 میں کی گئیں ، اے ایچ ایل

- Advertisement -

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):امریکاکو گذشتہ 8 مالی سال کے دوران سب سے زیادہ برآمدات مالی سال 2022 میں کی گئیں ، اس دوران برآمدات سے 6808 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا جبکہ اس عرصہ میں سب سے کم 3685 ملین ڈالر کی برآمدات مالی سال 2017 میں کی گئیں ۔

عارف حمید لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں امریکاکو کی جانے والی قومی برآمدات کا حجم 4010 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2017 تا مالی سال 2022 کے عرصہ میں امریکا کو کی جانے والی برآمدات میں اضافہ کا تسلسل جاری رہا تاہم مالی سال 2023 اور 2024 میں برآمدات میں بتدریج کمی واقع ہوئی ۔

- Advertisement -

اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2017 میں امریکا کو 3685 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں جبکہ مالی سال 2018 میں برآمدات کی مالیت 3870 ملین ڈالر اور مالی سال 2019 میں 4043 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں ۔ مالی سال 2020 میں امریکا کو کی جانے والی ملکی برآمدات معمولی کمی سے 3915 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں تاہم مالی سال 2021 کے دورا ن برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور زرمبادلہ کا حصول 5031 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ مالی 2022 میں برآمدات کی مالیت میں نمایاں اضافہ ہوا اور برآمدات کا حجم 6808 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جو گذشتہ 8 مالی سالوں میں امریکا کو کی جانے والی سب سے زیادہ برآمدات ہیں ۔

اے ایچ ایل کے مطابق مالی سال 2023 اور گذشتہ مالی سال 2024 کے دوران برآمدات میں کمی کا رجحان رہا اور اس دوران برآمدات کا حجم بالترتیب 5932 ملین ڈالر اور 5443 ملین ڈالر تک کم ہوگیا ۔ رواں مالی سال 2025 میں امریکا کو اب تک کی جانے والی برآمدات سے 4010 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا جا چکا ہے اور توقع ہے کہ جاری مالی سال کے اختتام تک برآمدات کی مالیت 6 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579075

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں