پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں 11.76ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 11.34ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات …

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر4فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں 11.76ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 4فیصدزیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 11.34ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھیں۔مارچ میں ملک میں 1.32ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال مارچ کے مقابلہ میں 5فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ سال مارچ میں ملک میں 1.15ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھیں۔

فروری کے مقابلہ میں مارچ میں ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر7فیصداضافہ ہواہے۔ فروری میں ملک میں 1.14ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھیں۔ جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں ملک میں پٹرول کی 5.51ملین ٹن، ہائی سپیڈڈیزل 4.98ملین ٹن اور0.51ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔