آئیسکو نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )نےضروری سسٹم مینٹیننس کے باعث کل پیر کے لئے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

اتوار کو ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔15 جون کو اسلام آباد سرکل میں صبح 07:00 بجے سے 11:00 بجے تک، پیر سوہاوہ فیڈر، راولپنڈی کینٹ سرکل میں صبح 07:00 بجے سے 11:00 بجے تک، رحمت آباد-1، تکبیر-I، چکلالہ، کوٹ جبی فیڈرز، راولپنڈی سٹی سرکل میں صبح 07:00 بجے سے 11:00 بجے تک، سیکٹر-IV، اے پی ایچ ایس، پی اے ایف، ڈاک چودھریاں، پشاور روڈ، ملت آباد، چیرنگ کراس، این آر سی، کوب لائن، عسکری-11 فیڈر، چکوال سرکل میں صبح 07:00 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک، جمالوال اور منگن فیڈرز،جی ایس او سرکل میں صبح 08:00 بجے سے شام 04:00 بجے تک ،132 کے وی نیو واہ تا پی او ایف، صبح 08:00 بجے سے شام 06:00 بجے تک، 132 کے وی چکوال-بھگوال-تلہ گنگ، 132 کے وی کہوٹہ سٹی-پالندری، اور 132 کے وی نیو واہ-بہترموڑ ،اور ملحقہ علاقوں میں بھی بجلی بند رہے گی۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ اگر کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل ہو گیا تو بجلی کی فراہمی شیڈول وقت سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔