امریکا اور دیگراتحادی اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کر دیں ، رفح پر حملہ نہ کرنے کا دباو ڈالا جائے ، یورپی یونین

52

برسلز ۔13فروری (اے پی پی):یورپی یونین کے خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا اور دیگراتحادی اسرائیل کو اسلحہ بھیجنا بند کر دیں کیونکہ ان کے بھیجے ہوئے اسلحے سے بہت زیادہ لوگوں کی اموات ہو رہی ہیں۔

العربیہ کے مطابق جوزف بوریل نےبیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یورپی یونین وزرائے ترقی اجلاس میں شرکت سے قبل صحافیوں سے بات کر تے ہوئے کہاکہ کب تک ہم غزہ میں اتنی بڑی تعداد میں فلسطینی شہید ہوتے دیکھتے رہیں گے ۔ انہوں نے اسرائیل غزہ میں رفح سے 17 لاکھ بے گھر فلسطینی افراد کو نکالنے کے در پر ہے ۔ انہوں نے اسرا ئیل پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ان17لاکھ فلسطینی بے گھروں کو رفح سے نکال کر چاند پر منتقل نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ رفح پر حملے سے باز رکھنے کے لئے اسرائیل پر مستقل دباو ڈالنا ضروری ہے۔ غزّہ میں صورتحال مصر کی سرحد کے مقابلے میں کہیں زیادہ تشویشناک ہے۔

یوں لگ رہا ہے کہ اسرائیل کوئی نیا آپریشن شروع کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل میں نے اور یورپی یونین ممالک کے وزرائے خارجہ نے متعدد پیغامات جاری کر کے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ مصر کے سرحد سے غزّہ کے لئے امدادی سامان کے داخلے کی اجازت دی جائے۔ اب ہمیں اندیشوں کا اظہار کرنے کے علاوہ بھی کچھ کرنا چاہیے۔ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ ہمیں اسرائیل پر دباو اور انسانی امداد فراہم کرنے والوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔

اسرائیل نے17ملین سے زائد آبادی والے علاقے پر حملہ کیا تو انسان وہاں قید ہو کر رہ جائیں گے۔ ان کے پاس فرار کی کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جنگ میں انسان محفوظ مقام کی طرف بھاگتے ہیں لیکن غزہ کے لوگوں کے پاس بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔