سنگاپورچین کے ساتھ مزید تعاون کا خواہاں ہے، وزیر اعظم سنگاپور

سنگا پور ۔21جون (اے پی پی):سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ 22 سے 26 جون تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں جو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا  پہلا دورہ چین ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق  اپنے دورے سے قبل لارنس وانگ نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئےخصوصی انٹرویو  میں  کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کے کئی مرتبہ دورے کیے اور چین کی بڑی …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

سنگا پور ۔21جون (اے پی پی):سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ 22 سے 26 جون تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں جو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا  پہلا دورہ چین ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق  اپنے دورے سے قبل لارنس وانگ نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئےخصوصی انٹرویو  میں  کہا کہ حالیہ برسوں میں چین کے کئی مرتبہ دورے کیے اور چین کی بڑی تبدیلیوں کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کی تبدیلی اور کامیابیاں معاشی معجزہ ہیں اور وہ سنگاپور اور چین کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آج کی دنیا کے سامنے ہمیں کثیرالجہتی کو ترک نہیں کرنا چاہئے بلکہ دنیا کو مزید فوائد پہنچانے کے لئے اس نظام کی اصلاح ، بہتری اور اپ گریڈیشن کرنی چاہئے۔