نیویارک ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں اتار چڑھاﺅ رہا جس کی وجہ اوپیک کی جانب سے اس کی پیداواری کمی میں توسیع بارے غیر واضح صورتحال ہے۔نیویارک میں وقفے سے قبل برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 20 سینٹ (0.4 فیصد) بڑھ کر 56.63 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 5 سینٹ (0.1 فیصد) کمی کے ساتھ 50.50 ڈالر فی بیرل طے پائے۔