پاکستان سے روایتی تین پہیوں والے رکشہ کی جاپان برآمد جاری

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) پاکستان سے روایتی تین پہیوں والے رکشہ کی جاپان برآمد کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی پاکستانی کمپنی سازگار انجنئیرنگ جو فورسٹرک سی این جی آٹو رکشہ اورآٹو موٹیو کی پیداوار دے رہی ہے، پاکستان نے یہ رکشے جاپانی مارکیٹ میں برآمد کرنا شروع کردئیے ہیں۔اگرچہ جاپان خود آٹو انڈسٹری کے بام عروج پرہے تاہم پاکستان کے روایتی رکشے نے جاپانی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے، جاپانی شہری تفریح اورلطف کے علاوہ ضرور کیلئے بھی پاکستانی رایتی رکشے استعمال کررہے ہیں۔