نیویارک ۔ 2 فروری (اے پی پی) امریکا میں خام تیل کے نرخوں میں 3 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ بہتر ملکی جاب ڈیٹا رپورٹ اور وینزویلا پر پابندیوں کے باعث تیل کی سپلائی میں کمی ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے وقفے کے بعد نرخ 1.97 ڈالر (3.2 فیصد ) بڑھ کر 62.81 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 1.60 ڈالر (3 فیصد) اضافے کے ساتھ 55.39 ڈالر فی بیرل طے پائے۔