چین میں زلزلے کے زبردست جھٹکے

Earthquake
Earthquake

بیجنگ۔02 فروری(اے پی پی)مغربی چین میں خودمختار علاقے شنجیانگ یغور کے شہر تاچنگ میںہفتے کو زلزلے کے زبردست جھٹکے محسوس کیے گئے۔چین کے زلزلہ مرکز نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح پانچ بج کر 54 منٹ پر محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر.2 5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ نیٹ ورک مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز 46.73 شمالی عرض البلد اور .34 83 مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے 16 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔