نیویارک/ اسلام آباد ۔ 5 اکتوبر (اے پی پی) امریکی سینیٹ کی خارجہ امور بارے کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرکے بحران کو فوری ختم کرنے پر زور دیا ہے،کمیٹی نے بھارت سے کشمیر میں مواصلات اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی نے بھارت سے کشمیر میں مواصلات اور انٹرنیٹ مکمل طور پر بحال کرنے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی میں لاک ڈاﺅن ختم کرکے کرفیو اٹھایا جائے اور تمام گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔