امریکی صدر جو بائیڈن کے آئندہ ماہ سعودی عرب اور اسرائیل کے دورے کا امکان ، وائٹ ہائوس باقاعدہ اعلان رواں ہفتے کرے گا

217
ہم نے مودی کے ساتھ انسانی حقوق اور آزاد ی صحافت کا مسئلہ اٹھایا، جوبائیڈن

واشنگٹن ۔13جون (اے پی پی):امریکا کے صدر جو بائیڈن کے آئندہ ماہ سعودی عرب اور اسرائیل کے دورے کا امکان ہے، وائٹ ہائوس کی جانب سے باقاعدہ اعلان رواں ہفتے کیا جائے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کے صدر جوبائیڈن جولائی کے وسط میں سعودی عرب اور اسرائیل کا دورہ کریں گے،

اس دوران وہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہائوس کی جانب سے صدر کے سعودی عرب اور اسرائیل کے لیے دورے کے شیڈول کا باقاعدہ اعلان رواں ہفتے کیا جاسکتاہے۔

ادھر ، امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ صدر جوبائیڈن کے اسرائیل اور سعودی عرب کے دورے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کیں۔