امریکی صدر کا ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ، زلزلے سے انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار

75
جو بائیڈن

انقرہ۔7فروری (اے پی پی):امریکا کے صدر جو بائیڈن نے ترکیہ میں تباہ کن زلزلے پر صدر رجب طیب اردوان سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے نے ترکیہ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹوریٹ کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ترک صدر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور زلزلے کے باعث انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وائٹ ہائوس کے مطابق صدر جوبائیڈن نے نیٹو اتحادی ترکیہ کو ہر طرح کی اور تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے امریکی عزم کی توثیق کی۔ صدر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکی ٹیمیں ترکیہ میں ریسکیو اور سرچ آپریشن میں مدد اور صحت کی خدمات اور بنیادی امدادی اشیا سمیت دیگر امداد کو مربوط کر رہی ہیں جو زلزلے سے متاثرہ لوگوں کو درکار ہو سکتی ہیں۔