کراچی ۔ 3 جون (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا جبکہ یورپین ممالک کی اہم کرنسیوں بشمول برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدر پر مستحکم رہا جبکہ برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 7 پیسے اور 59 پیسے کی کمی رونماءہوئی۔