37.7 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںامید ہے کہ ایشیا کرکٹ کپ کے انعقاد سے ایشین ممالک ...

امید ہے کہ ایشیا کرکٹ کپ کے انعقاد سے ایشین ممالک اکٹھے ہوں گے ، اقوام متحدہ

- Advertisement -

نیویارک۔29اگست (اے پی پی): اقوام متحدہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والا ایشیاء کرکٹ کپ ممالک کو یکجا کرے گا۔پیر کو اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کو امید ہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 2023، جس کی 30 اگست سے پاکستان اور سری لنکا میزبانی کر رہے ہیں میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے ممالک کو اکٹھا کرے گا۔

پیر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں باقاعدہ بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں دنیا بھر میں کھیلے جانے والے بہت سے کھیلوں میں فٹ بال اور رگبی کی طرح کرکٹ بھی ایسا کھیل ہے جس میں لوگوں کو اکٹھا کرنے، ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانےاور ثقافتوں کو
یکجا کرنے کی بڑی صلاحیت ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے مزید کہا کہ وہ اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ کیا اقوام متحدہ دنیا میں امن و سلامتی کے اپنے پیغامات پھیلانے اور موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو اجاگر کرنے کے ذریعے اس تقریب میں شامل ہے یا نہیں۔ایشیا کپ کا پہلا میچ(کل)بدھ کو پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383917

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں