اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):c نے ملائیشیا کی عالمی ٹیکنالوجی کنسورشیم سلورلیک کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کرکے خطے میں ڈیجیٹل بینکنگ کے نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔ معاہدے کے تحت بینک آف آزاد جموں و کشمیر میں جدید ترین کور بینکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ اسلام آباد میں منعقدہ دستخطوں کی تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انور الحق نے مہمان خصوصی …
بینک آف آزاد جموں و کشمیر کا ملائیشیا کے کنسورشیم سلورلیک کے ساتھ معاہدہ پر دستخط، جدید ترین کور بینکنگ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):c نے ملائیشیا کی عالمی ٹیکنالوجی کنسورشیم سلورلیک کے ساتھ ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کرکے خطے میں ڈیجیٹل بینکنگ کے نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔ معاہدے کے تحت بینک آف آزاد جموں و کشمیر میں جدید ترین کور بینکنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
اسلام آباد میں منعقدہ دستخطوں کی تقریب میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انور الحق نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب میں بینک کے اعلیٰ عہدیداران، کنسورشیم کے شراکت داروں، حکومتی نمائندوں اور مالیاتی و ٹیکنالوجی شعبوں کے اہم سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
نیا کور بینکنگ سسٹم بینک کے پرانے نظام کی جگہ لے گا اور ایک جدید، مرکزی اور رئیل ٹائم بینکنگ پلیٹ فارم فراہم کرے گا جو تمام بینکنگ آپریشنز کو یکجا کرے گا، کارکردگی کو بہتر بنائے گا، صارفین کے تجربے کو بڑھائے گا اور جدید ڈیجیٹل خدمات کی راہ ہموار کرے گا۔
تقریب میں بینک کے صدر اور سی ای او شاہد شہزاد میر، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عبدالماجدخان، سپیکر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر، چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر خوشحال خان، سابق چیف سیکرٹریز عثمان چھچھر اور دائود بریچ کے علاوہ بینک کے ڈائریکٹرز، ڈویڑنل ہیڈز اور کاروباری برادری کے اراکین شامل تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم چوہدری انور الحق نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے لیے آج ایک تاریخی لمحہ ہے کیونکہ ہم اپنے مالیاتی ڈھانچے میں ایک اہم پیش رفت دیکھ رہے ہیں۔
بینک اور سلورلیک کے درمیان یہ معاہدہ محض ایک ٹیکنالوجی اپ گریڈ نہیں ہے بلکہ یہ ہماری معیشت کے لیے ایک انقلابی تبدیلی ہے اور ہماری حکومت کی ڈیجیٹل ترقی کے عزم کی غماز ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کی اس تبدیلی کو اپنانے کی دوراندیشی کو سراہتا ہوں، یہ کور بینکنگ سسٹم کا نفاذ خدمات کی فراہمی میں انقلاب برپا کرے گا جس سے آزاد جموں و کشمیر عالمی بینکنگ معیارات کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے وژن کے عین مطابق ہے کہ آزاد جموں و کشمیر بینک کو ایک شیڈولڈ بینک بنایا جائے جو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بینک کی ترقی کے پیچھے پوری طرح کھڑی ہے اور ہمیں اس شراکت سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں، یہ معاشی بااختیار بنانے کے نئے مواقع فراہم کرے گی۔
بینک کے صدر اور سی ای او شاہد شہزاد میر نے کہا کہ یہ کور بینکنگ سسٹم نہ صرف ہمارے آپریشنل ڈھانچے کو مضبوط بنائے گا بلکہ ہمیں تیز رفتار، محفوظ اور جدید خدمات فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ہمارے وژن کا اہم حصہ ہے کہ ہم آزاد جموں و کشمیر میں ایک مکمل ڈیجیٹل اور صارف دوست بینک بنیں۔ شریک سی ای او سلورلیک ڈیوڈ لم نے کہا کہ یہ شراکت ایک بڑی ڈیجیٹل تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہے۔
سلورلیک بینک کی ضروریات کے مطابق ایک مضبوط، پیمانہ پذیر اور محفوظ بینکنگ حل فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو عالمی معیارات کے مطابق ہوگا اور صارفین کو رئیل ٹائم، 24/7 بینکنگ خدمات فراہم کرے گا۔ اس موقع پر چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز عبدالماجدخان نے کہا کہ پیشگی اطلاع اور ڈیجیٹل تیاری جدید بینکنگ کی بنیاد ہیں۔
یہ اقدام بینک کے شیڈولڈ بینک کے درجے، معاشی بااختیار بنانے اور آزاد جموں و کشمیر کی ڈیجیٹل ترقی کی بنیاد رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بینک کی انتظامیہ کی لگن اس سنگ میل تک پہنچنے میں اہم رہی ہے۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کہا کہ اس تبدیلی کے ساتھ بینک جلد ہی ایک شیڈولڈ بینک بننے والا ہے، یہ ایک ایسا سنگ میل ہے جو خطے میں مالیاتی خدمات کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ کور بینکنگ سسٹم کو مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا اور توقع ہے کہ یہ اگلے 24 ماہ کے اندر بینک آف آزاد جموں و کشمیرکی تمام شاخوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا جس سے خطے میں بینکنگ خدمات میں انقلاب برپا ہوگا۔








