نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ (کل)بروز ہفتہ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا

نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ (کل)بروز ہفتہ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔سٹارز کی ٹیم اعزاز کا دفاعی کرے گی ۔ افتتاحی روز انوِنسیبلز کا چیلنجرز، کنکررز کا سٹارز سے مقابلہ ہوگا

فیصل آباد۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):نیشنل ویمنز ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ (کل)بروز ہفتہ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔سٹارز کی ٹیم اعزاز کا دفاعی کرے گی ۔ افتتاحی روز انوِنسیبلز کا چیلنجرز، کنکررز کا سٹارز سے مقابلہ ہوگا، ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں کی 75 کھلاڑی شرکت کریں گی،تمام میچز بوہڑاں والا اور جواد کلب کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہونگے

فائنل میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں کی 75 کھلاڑی شرکت کریں گی۔ پی سی بی حکام کے مطابق نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ (کل)بروز ہفتہ سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔افتتاحی روز انوِنسیبلز کا چیلنجرز، کنکررز کا سٹارز سے مقابلہ ہوگا۔میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے۔ تمام میچز بوہڑاں والا اور جواد کلب کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہونگے۔فائنل میچ اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائیگا۔ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں کی 75 کھلاڑی شرکت کریں گی۔دفاعی چیمپئن سٹارز کی قیادت طوبیٰ حسن کریں گی۔گزشتہ ایڈیشن کی رنرز اپ انوِنسیبلز کی کپتان گل فیروزہ ہوں گی۔چیلنجرز کی قیادت عائشہ ظفر جبکہ کنکررز کی کپتانی منیبہ علی کریں گی۔

سٹرائیکرز کی قیادت قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کریں گی۔ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیموں کی 75 کھلاڑی شرکت کریں گی،ہر ٹیم 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں 21 میچز کھیلے جائیں گے۔ٹورنامنٹ ڈبل لیگ فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گا۔ٹاپ دو ٹیمیں 25 اکتوبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔فائنل اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 30 لاکھ روپے سے زائد ہے۔فاتح ٹیم کو 15 لاکھ، رنرز اپ کو 10 لاکھ روپے ملیں گے۔