سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیرِ قیادت محکمہ تحفظ ماحولیاتی اہمیت و کردار کے حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے ذرائع ابلاغ کا بھر پور استعمال کررہا ہے اور عالمی یوم مہاجر پرندگان کے تناظر میں محکمہ مہاجر پرندوں کی ماحولیاتی اہمیت اور کردار پر مبنی ایک خصوصی پیغام عوامی آگاہی کیلئے پھیلارہا ہے
مہاجر پرندے حیاتیاتی تنوع اور صحت مند ماحولیاتی نظام کی علامت ہیں ان کا تحفظ کیجئے،محکمہ جنگلی حیات

مزید خبریں
لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیرِ قیادت محکمہ تحفظ ماحولیاتی اہمیت و کردار کے حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے ذرائع ابلاغ کا بھر پور استعمال کررہا ہے اور عالمی یوم مہاجر پرندگان کے تناظر میں محکمہ مہاجر پرندوں کی ماحولیاتی اہمیت اور کردار پر مبنی ایک خصوصی پیغام عوامی آگاہی کیلئے پھیلارہا ہے
تاکہ عام لوگوں میں ان مہاجر پرندوں کے تحفظ کا احساس اجاگر ہو۔ترجمان کے مطابق پیغام میں باور کرایاگیا ہے کہ مہاجر پرندے ماحول میں حشرات کی تعداد کو متوازن رکھنے ، بیجوں کے پھیلائو اور پودوں کی افزائش میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں،تمام آبی و صحرائی پرندے حیاتیاتی تنوع اور صحت مند ماحول کی ضمانت ہیں ،ان کا ہر صورت تحفظ کیجئے جس کیلئے ضروری ہے کہ ہم ان کی آما جگاہوں ، آبی ذخائر ، دلدلی علاقوں ، جھیلوں ، دریائوں ،ندی نالوں اور قدرتی جنگلات کو ہر قسم کی آلودگی سے صاف رکھیں اور جہاں بھی یہ مہاجر پرندے بسیرا کریں وہاں انہیں مکمل پرسکون رہنے دیں ،ان کے قرب و جوار کو مکمل صاف رکھیں اور وہاں آتشیں اسلحہ بالکل استعمال نہ کریں تاکہ یہ پرندے خوفزدہ نہ ہوں اور ان مقامات پر پرندوں کے شکار
پکڑ دھکڑ اور بے ہنگم ماہی گیری سے اجتناب کریں غرضیکہ جہاں یہ پرندے قیام اور بسیرا کریں وہاں کسی قسم کا خلل نہ ہوتاکہ یہ مکمل آرام سے اپنی خوراک اور دیگر سرگرمیوں سے استفادہ کریں ۔ یادرہے کہ صوبہ پنجاب جغرافیائی اعتبار سے اہم ویٹ لینڈز کا حامل ہونے کی وجہ سے مہاجر پرندوں کیلئے انتہائی پرکشش ہے جہاں ہر سال موسم سرما کے آغاز پر ستمبر اکتوبر میں شمال وسط ایشیائی ریاستوں سے لاکھوں کی تعداد میں آبی و صحرائی پرندے طویل مسافت کے بعد آتے ہیں اور پانچ ، چھ ماہ قیام کے بعد مارچ اپریل تک واپس اپنے بریڈنگ گرائونڈز چلے جاتے ہیں ۔ یہاں ہجرت کرکے آنیوالے آبی پرندوں میں انواع و اقسام کی مرغابیاں ، کونجیں ، مگھ ، قاز،حواصل اور لم ڈھینگ جبکہ دیگر صحرائی و جنگلی پرندوں میں انواع و اقسام کے فالکن ، بھٹ تیتر، تلیئر ، بٹیراور تلور وغیر ہ شامل ہیں ۔







