انسداد منشیات کا عالمی دن بدھ کو منایا جائے گا

231

فیصل آباد۔ 25 جون (اے پی پی):فیصل آبادسمیت ملک بھر میں انسداد منشیات کا عالمی دن کل (26 جون بروزبدھ )منا یا جائے گا، اس موقع پرفیصل آباد انتظامیہ اور انجمن انسداد منشیات کے زیر اہتمام آگاہی ریلی بھی نکالی جا ئے گی۔جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات محمد انوار خان نے بتایا کہ انتظامیہ اور انجمن انسداد منشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے زیر اہتمام آگاہی ریلی 10 بجے صبح ضلع کونسل چوک سے شروع ہوگی

جس میں ضلعی انتظامیہ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈنارکاٹکس کنٹرول،اینٹی نارکاٹکس فورس،سماجی بہبود،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران،این جی اوز کے نمائندے،طالب علم،وکلا، علما، صحافی اور سول سوسائٹی کے افرادبڑی تعداد میں شرکت کریں گے، اس دن کومنانے کامقصد بالخصوص نوجوان نسل کو منشیات کے نقصانات اور اس سے بچاؤکےلئے احساس اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے بتا یاکہ ایک سروے کے مطابق پاکستان میں 70سے 80لاکھ افراد اس لعنت کا شکار ہیں۔