انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان کے انتقال پراظہار تعزیت

Pakistan Cricket Board
Pakistan Cricket Board

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین شہریار خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہریار خان 2003 سے 2006 تک اور پھر 2014 سے2017 تک پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رہے ۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس نے کہا کہ یہ کرکٹ کی دنیا کے لیے افسوسناک خبر ہے۔

شہریار خان ایک بہت ہی نمایاں اور اہم شخصیت تھے جنہوں نے کئی سالوں تک کھیل کی ترقی میں بہت بڑا حصہ ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کار کی حیثیت سے ان کے تجربے نے انہیں پاکستان میں کرکٹ انتظامیہ کی قیادت کرنے میں بہت مہارت سے مدد کی اور وہ آئی سی سی بورڈ کے قابل احترام رکن بھی تھے۔ آئی سی سی کی جانب سے میں ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ ساتھ پی سی بی میں اپنے ساتھیوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔