پاکستان مختلف عقائد ، نسلوں،ثقافتوں اور زبانوں کا حسین امتزاج ہے،وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہندو برادری کو’’ہولی‘‘کی مبارکباد

Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔25مارچ (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہندو برادری کو’’ہولی‘‘ کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہےہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد ، نسلوں،ثقافتوں اور زبانوں کا حسین امتزاج ہے،آئیں ہم سب مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے لئے کام کریں۔

وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہولی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری دنیا خصوصاً پاکستان میں رہنے والے ہندو برادری کے افراد کو رنگوں کے تہوار’’ہولی‘‘ کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،ہمیں فخر ہے کہ پاکستان مختلف عقائد ، نسلوں اور ثقافتوں اور زبانوں کا حسین امتزاج ہے،آئیں ہم سب مل کر ملکی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے لئے کام کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں کہ موسم بہار کی آمد ہم سب کے لیے نئی شروعات، امید اور خوشی کا پیام ثابت ہو۔