انٹر ریجن انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے راولپنڈی ریجنل ٹیم کے ٹرائلز مکمل

57

راولپنڈی ۔ 16 مارچ (اے پی پی) انٹر ریجن انڈر 19 تھری ڈے اور ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ 2019-20راولپنڈی ریجنل ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔ پی سی بی کے زیر اہتمام دو روزہ ٹرائلز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہوئے جس میں راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ دوسرے اور آخری روز پہلے سیشن میں کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ہوئے اس کے بعد شارٹ لسٹ کھلاڑیوں کے حتمی ٹرائلز لئے گئے۔ ٹرائلز پی سی بی سلیکٹر فرخ زمان کی زیر نگرانی ہوئے جبکہ ریجنل سپورٹ سٹاف میں کوچ بلال احمد، ٹرینر ابرار احمد اور فزیو ریحان خالد شامل تھے۔ واضح رہے کہ پی سی بی انٹر ریجن انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ رمضان کے بعد شروع ہوگا۔