لندن۔23ستمبر (اے پی پی):انگلینڈ اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل (ہفتہ ) کولارڈز ، لندن میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم کو میزبان خواتین ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ،بھارتی ویمن نے پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ ویمن کو 7 وکٹوں سے جبکہ دوسرے میچ میں88 رنز سے شکست دی تھی۔
اس سے قبل برطانوی خواتین ٹیم نے بھارتی ویمن کو تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔بھارتی ٹیم کی قیادت ہرمن پریت کور کر رہی ہیں ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 ستمبر کو لارڈز ، لندن میں کھیلا جائے گا۔