انگلینڈ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 72 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

83

لیڈز ۔ 25 مئی (اے پی پی) انگلینڈ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو 72 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 339 رنز بنائے۔ ایون مورگن نے 107 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ معین علی اور ایلیکس ہیلز نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ جنوبی افریقن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 267 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ہاشم آملہ 73 اور فاف ڈوپلیسی 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔