ان مائوں کو قوم کا سلام جنہوں نے اپنے لال مٹی کی محبت میں قربان کئے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر ٹویٹ

79

اسلام آباد۔9مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان مائوں کو قوم کا سلام جنہوں نے اپنے لال مٹی کی محبت میں قربان کئے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجہ میں سیکورٹی گشت پر مامور تین ایف سی اہلکار شہید اور پانچ جوان زخمی ہوگئے تھے۔