بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں،اقوام متحدہ نے اسرائیل کو مسلسل دوسرے سال بھی اپنی "بلیک لسٹ” میں شامل کر لیا

نیویارک ۔20جون (اے پی پی):بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے پر اقوام متحدہ نے اسرائیل کو مسلسل دوسرے سال بھی اپنی "بلیک لسٹ” میں شامل کر لیا۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی سمیت بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں 20 ماہ سے جاری ہیں۔اقوام متحدہ نےاسرائیل کو لگاتار دوسرے سال بلیک لسٹ میں شامل رکھا ہے۔ اقوام متحدہ …

مزید خبریں

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کی ملاقات، پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پیر کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ملاقات کی جس میں پارلیمانی امور، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں پارلیمانی اداروں کے استحکام اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کہا گیا ۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل اور قانون ساز اداروں کی موثر کارکردگی سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی اداروں کے درمیان باہمی رابطوں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ مضبوط پارلیمانی ادارے ہی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہیں، تمام قانون ساز اداروں کے درمیان باہمی مشاورت اور تجربات کا تبادلہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کانفرنس پارلیمانی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین کے لیے انسٹیٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز میں تربیتی پروگرام کے انعقاد پر زور دیا اور انہوں نے عمران ندیم کو سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا۔

12

نیویارک ۔20جون (اے پی پی):بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے پر اقوام متحدہ نے اسرائیل کو مسلسل دوسرے سال بھی اپنی "بلیک لسٹ” میں شامل کر لیا۔ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی سمیت بچوں کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں 20 ماہ سے جاری ہیں۔اقوام متحدہ نےاسرائیل کو لگاتار دوسرے سال بلیک لسٹ میں شامل رکھا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی علاقوں میں بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں سب سے زیادہ ہوئیں، اسرائیلی افواج نے غزہ میں ہر اس جگہ کو نشانہ بنایا جہاں بچے موجود تھے۔رپورٹ میں غزہ میں 1259فلسطینی بچوں کی شہادت کی تصدیق کی گئی جبکہ فلسطینی حکام کے مطابق شہید ہونےوالوں کی تعداد چار ہزار چار سو ستر ہے۔رپورٹ کے مطابق لبنان میں بھی اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں پانچ سو سے زائد بچے شہید یا زخمی ہوئے۔