اولمپکس سوئمنگ ،چین کی مردوں کی ٹیم نے 4×100 میٹر میڈلے ریلے میں طلائی تمغہ جیت لیا

1181
Paris Olympics

پیرس۔5اگست (اے پی پی):ژو جیاؤ، کن ہائیانگ، سن جیاجون، پین ژانلے، وانگ چانگاؤ پر مشتمل چین کی ٹیم نے پیرس اولمپک گیمزمیں مردوں کی چار سو میٹر میڈلے ریلے میں طلائی تمغہ جیت لیا۔ اس فتح کے ساتھ چین کی ٹیم ان مقابلوں میں اولمپکس میں 40 سال سے امریکی برتری کو بھی توڑ دیا۔پیرس اولمپکس کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے،جس میں شائقین کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

چار سو میٹر میڈلے ریلے کے فائنل میں ژو جیاؤ، کن ہائیانگ، سن جیاجون، پین ژانلے، وانگ چانگاؤ پر مشتمل چین کی ٹیم نے نہ صرف اپنے ملک کے لئے طلائی تمغہ حاصل کی بلکہ ان مقابلوں میں اولمپکس میں 40 سال سے امریکی برتری کو بھی توڑ دیا۔ان مقابلوں میں ریان مرفی، نک فنک، کیلیب ڈریسل، ہنٹر آرمسٹرانگ، چارلی سوانسن، تھامس ہیلمین اور جیک الیکسی پر مشتمل امریکی جوڑی نے چاندی کا تمغہ جیتا جبکہ یوہان اینڈوئے۔بروورڈ، لیون مارچینڈ، میکسم گروسیٹ، فلورینٹ ماناؤڈو، کلیمنٹ سیچی اور رافیل فینٹے ڈیمرز پر مشتمل میزبان فرانسیسی جوڑی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔