اسلام آباد/ماناما۔21جون (اے پی پی):پاکستان کی قومی سینئر مینز والی بال ٹیم نے بحرین میں ہونے والے اے وی سی نیشنز کپ 2025 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان ٹیم نے نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کو شکست دے دی۔ انڈونیشیا کی جانب سے مضبوط آغاز کیا جس نے پہلا سیٹ 25-20 سے جیت کر پاکستان پر ابتدائی دباؤ ڈالا تاہم …
پاکستان والی بال ٹیم نے اے وی سی نیشنز کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

مزید خبریں
اسلام آباد/ماناما۔21جون (اے پی پی):پاکستان کی قومی سینئر مینز والی بال ٹیم نے بحرین میں ہونے والے اے وی سی نیشنز کپ 2025 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پاکستان ٹیم نے نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل میں انڈونیشیا کو شکست دے دی۔ انڈونیشیا کی جانب سے مضبوط آغاز کیا جس نے پہلا سیٹ 25-20 سے جیت کر پاکستان پر ابتدائی دباؤ ڈالا تاہم گرین شرٹس نے تیزی سے اپنی حکمت عملی کو ایڈجسٹ کیا اور غلبے کے ساتھ واپسی کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس 25-21، 25-20 اور 25-17 کے سکور کے ساتھ جیت لئے۔ ٹیم کی لچک، نظم و ضبط اور حکمت عملی پورے میچ میں واضح نظر آئی۔پاکستان کا مقابلہ قطر اور ویتنام کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل میچ کے فاتح سے ہوگا۔
اس میچ کا نتیجہ سیمی فائنل میں پاکستان کے حریف کا تعین کرے گا۔یہاں جاری ایک بیان میں پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے ٹیم کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی کارکردگی ہمارے کھلاڑیوں کے لڑنے والے جذبے اور اتحاد کا حقیقی ثبوت تھی۔ انڈونیشیا جیسی مضبوط ٹیم پر قابو پانا ہماری اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کی تیاری کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں لڑکوں پر فخر ہے اور اعتماد کے ساتھ سیمی فائنل کا انتظار کر رہے ہیں۔







