وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم آزادی کی مناسبت سے بلوچستان سے پیش کیے گئے ملی نغمے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملی نغمے میں وطن سے محبت اور عقیدت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے
بلوچستان سے پیش کیے گئے ملی نغمے میں وطن سے محبت و عقیدت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ، وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم آزادی کی مناسبت سے بلوچستان سے پیش کیے گئے ملی نغمے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملی نغمے میں وطن سے محبت اور عقیدت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا ہے ۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ یومِ آزادی کی آمد کے ساتھ ہی بلوچستان سے پیش کیے گئے اس خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور نغمے پر میرا دل فخر سے سرشار ہے۔ وزیر اعظم نے اس شاندار کاوش میں شامل گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور ہر اُس فرد کی تحسین کی اور تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس خوبصورت کوشش میں اپنا کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان سب نے ہمارے پیارے وطن سے محبت اور عقیدت کے جذبے کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کیا ہے۔









