نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کے روز کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فون پر گفتگو کی
اسحاق ڈار کی کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال اور مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کے روز کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال بالخصوص پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کینیڈین وزیر خارجہ کو معاہدے کی بنیادی تفصیلات سے آگاہ کیا اور تینوں ممالک کے اس مشترکہ عزم کا اظہار کیا کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کریں گے۔دونوں وزرائے خارجہ نے امریکا اور ایران کے تناظر میں بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال بھی اجاگر کی، جس میں اردن میں حال ہی میں منعقد ہونے والا وزارتی اجلاس برائے یروشلم بھی شامل تھا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطوں کے تسلسل کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے انیتا آنند کے پاکستان کے حالیہ دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ گفتگو کے اختتام پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔







