قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ ورلڈکپ کیلئے ہالینڈ پہنچ گئی

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ہالینڈ پہنچ گئی ہے

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ ورلڈکپ میں شرکت کیلئے ہالینڈ پہنچ گئی ہے۔ ہالینڈ پہنچنے پر پاکستانی سفارت خانے کے اہلکاروں نے ٹیم کے آفیشلز اور کھلاڑیوں کا ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال کیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اعلامیے کے مطابق قومی ٹیم ورلڈکپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گی اور ایونٹ میں بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہے۔