وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کو پوری امت مسلمہ کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں برادر اسلامی ممالک نے اپنے اتحاد اور بھائی چارے کا عملی ثبوت دیا ہے۔
تینوں برادر اسلامی ممالک نے اپنے اتحاد اور بھائی چارے کا عملی ثبوت دیا ہے،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے کو پوری امت مسلمہ کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں برادر اسلامی ممالک نے اپنے اتحاد اور بھائی چارے کا عملی ثبوت دیا ہے۔ اتوار کو پاکستان،ترکیہ اور سعودی عرب مکہ باہمی معاہدہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پوری امت مسلمہ کے لیے تاریخی دن ہے، جب پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے ایسا تاریخی معاہدہ کیا جو امت مسلمہ کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی پر پوری عالم اسلام، پاکستانی قوم، مسلح افواج اور ملکی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔عبدالعلیم خان نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو معاہدے کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم، پاکستان کی افواج اور پاکستان کی قیادت کا پوری دنیا میں سر بلند ہوا ہے۔ اس تاریخی لمحے پر پوری امت مسلمہ خوش ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مل کر عہد کیا ہے کہ تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر ہونے والے حملے کو مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا اور مل کر اس کا مقابلہ کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے تاریخی کامیابی پر پوری قوم کو ایک بار پھر مبارکباد پیش کی۔








