امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ خوش آئنداور اچھی پیش رفت ہے، یہ معاہدہ خطے میں مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کی علامت بنے گا
مکہ دفاعی معاہدہ خوش آئندواچھی پیش رفت ہے، حافظ نعیم الرحمان

مزید خبریں
لاہور۔9اگست (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ خوش آئنداور اچھی پیش رفت ہے، یہ معاہدہ خطے میں مسلم ممالک کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کی علامت بنے گا ۔ سوشل میڈیا کی رابط ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، دفاعی معاہدہ عالم اسلام کے اتحاد کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے ،پوری امت کی خواہش تھی کہ عالم اسلام متحد ہو ۔ انہوں نے کہا کہ مکہ دفاعی معاہدہ مسلم ممالک کے دفاع ،سفارت اور صنعت و تجارت کیلئے بہت اہم ہوگا ،اس معاہدے میں وسعت لاکر مستقبل میں قطر ، ملائیشیا، انڈونیشیا اور بنگلہ دیش سمیت دیگر مسلم ممالک کو اس اتحاد کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔







