23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

آئیسکو کا بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب ، ضروری مرمت اور معمول کے ترقیاتی کاموں کی وجہ سے منگل کے لئے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا۔

پیر کو آئیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی ،اٹک،چکوال اورجہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔آئیسکو کے مطابق 22 اکتوبر کی صبح 8 بجے سے دن 12 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،نیسٹ روڈ،امین ٹائون فیڈرز،راولپنڈی کینٹ سرکل،مکہ چوک فیڈرپر بجلی کی سپلائی اے ایم میٹرز کی تنصیب کے باعث عارضی طور پر معطل رہے گی۔

- Advertisement -

سسٹم مینٹیننس،ڈویلپمنٹ ورکس کے باعث صبح 8 بجے سے دن 1 بجے تک راولپنڈی سٹی سرکل،نیسٹ روڈ،ریڈیو پاک فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل،زراج I&II،زیٹا I،آئی ایس ٹی،ڈھوک اعوان،موہرہ نگیال،مکہ چوک،نیو کلیام،اسلام آباد فیڈ مل، جھٹہ ہتھیال،بسالی،پنڈ جاتلہ،لیب۔I&II،انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کمیپ،میجر ریاض،لالہ زار،جھاورہ، لالکڑتی فیڈرز،چکوال سرکل،پیرا فتیال فیڈر،جہلم سرکل،ایم ریاض شہید،منگلہ ایکسپریس،کپٹن نثار شہید،کھوکھراں،دینہ۔3روہتاس،چمالہ فیڈرز، جی ایس او سرکل صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک نیو چوآ،بابا شہید،چھپر،فضل شہید فیڈرز، دن 10 بجے سے دن 12 بجے تک کمبیلی صادق،کلر سٹی،دوبیرن،مل اعوان فیڈرزا ور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے، وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515302

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں