اٹک پولیس نے نجی کمپنی کے سیکورٹی آفیسر کو اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار کر لیا

103

اٹک۔ 01 نومبر (اے پی پی):اٹک پولیس نے نجی کمپنی کے سیکورٹی آفیسر کو اسلحہ کی نوک پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔ میر افضل ولد جہان خان نے تھانہ فتح جنگ میں درخواست دی کہ آئل اینڈ گیس کمپنی میں بطور سیکورٹی آفیسر تعینات ہوں قبل ازیں نازک خان ہمارے کیمپ میں آیا اور کہا کہ میری اراضی سے نہ تو تمہاری گاڑیاں گزریں گی اور نہ ہی تم سروے کر سکو گے اگر سروے کرنا ہے تو مجھے رقم دینی پڑے گی جس بابت کمپنی نے اسکو 20 ہزار روپے دیے۔

دو دن قبل نازک خان کیمپ میں آیا اور مزید بھتہ کا مطالبہ کیا جس کو ہم نے صاف انکار کر دیا۔ جمعہ کو ہم سروے کے لیے جا رہے تھے کہ نازک خان نے ہمارا راستہ روک لیا اور کہا کے جب تک مزید رقم نہ ملی نہ تو آپکی گاڑی گزرے گی اور نہ آپ گزرو گے۔ ہمارے تکرار پر نازک خان نے پسٹل نکال لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے ملزم نازک خان ولد جمعہ خان سکنہ اروڑیا تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا۔