10.5 C
Islamabad
بدھ, مارچ 5, 2025
ہومعلاقائی خبریںاٹک پولیس کی اہم کارروائی، بڑی تعداد میں پتنگیں اور پتنگ بازی...

اٹک پولیس کی اہم کارروائی، بڑی تعداد میں پتنگیں اور پتنگ بازی کا سامان پکڑ لیا

- Advertisement -

اٹک۔ 04 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن محفوظ پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی زیر قیادت تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے پتنگ فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے محمد توصیف ولد محمد صدیق سکنہ محلہ لوہاراں پنڈیگھیب کی دوکان پر چھاپہ مار کر پڑتال کرنے پر 750 پتنگیں اور 60 عدد چرخیاں اور 35 عدد چیپیاں برآمد کر لیں جو کوہاٹ سے خرید کر برائے فروخت اپنے قبضہ میں رکھی ہوئیں تھیں جس پر تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم محمد توصیف ولد محمد صدیق سکنہ محلہ لوہاراں پنڈیگھیب کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568709

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں