اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عون عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، ہمیں تنقید کرتے وقت اخلاقیات کے دائرے میں رہنا چاہیے،ملک کی سالمیت کا خیال رکھنا چاہئے، بیرون ملک گمراہ پاکستانیوں نے فوج کو بدنام کیا اور آج اللہ نے فوج کو وہ عزت دی ہے کہ اب ہرجگہ اس پر پھول پھینکے جاتے ہیں۔ پیر …
پاکستان کے دشمنوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، ہمیں تنقید کرتے وقت اخلاقیات کے دائرے میں رہنا چاہیے،ملک کی سالمیت کا خیال رکھنا چاہئے، عون عباس

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):استحکام پاکستان پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عون عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں گے، ہمیں تنقید کرتے وقت اخلاقیات کے دائرے میں رہنا چاہیے،ملک کی سالمیت کا خیال رکھنا چاہئے، بیرون ملک گمراہ پاکستانیوں نے فوج کو بدنام کیا اور آج اللہ نے فوج کو وہ عزت دی ہے کہ اب ہرجگہ اس پر پھول پھینکے جاتے ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے عون عباس نے کہا کہ تنقید کرنا حق ہے لیکن اپنے بچوں کو کیا پیغام دیتے ہیں جب کسی کے بارے میں غلط بات کرتے ہیں،یہ تقاریر ہمارے بچے بھی دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے،پی ٹی آئی کے سینئر ارکان پنجاب میں بزدار کے دور میں کرپشن نہ ہونے کی قسم دیں۔انہوں نے کہا کہ ایوان میں تنقید ضرور کریں لیکن اخلاقیات کے دائرے میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ میں نے سب سے زیادہ وقت گزارا ہے جو یہاں اچھل اچھل کر تنقید کرتے ہیں انہیں تو بانی جانتا ہی نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج اور ان کی قیادت پر فخر ہے،ہمیں اپنے ملک کی اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور صحت و تعلیم کی بات کریں۔پاکستان کی ترقی کا سوچیں۔بلاول بھٹو نے جیسے دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لڑا ہم اس کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کسی پارٹی نہیں پاکستان کی نمائندگی کی۔انہوں نے کہا کہ ہم جب ایک دوسرے کی پگڑیاں اچھالتے ہیں تو گھروں میں ہماری خواتین بھی دیکھتے ہیں۔میں نے اخلاص سے بانی کا ساتھ دیا۔ہم ایشوز پر کی جانے والی تنقید پر اپوزیشن کا ساتھ دیں گی۔ہمیں پاکستان کی سالمیت کی بات کرنی ہے۔ایک ٹویٹ کو لے کر دشمن پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتا ہے۔
باہر بیٹھے لوگوں نے فوج کے خلاف کیاکیا نہیں کیا لیکن اللہ نے آج فوج کا وہ امیج بنایا ہے کہ لوگ اب ان پر پھول نچاور کرتے ہیں۔ہم نہیں چاہتے کہ ملک تنہائی کا شکار ہو، جو پاکستان کو تنہائی کا شکار کرنا چاہتا تھا وہ خود تنہائی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تفریق اور انتشار پھیلانے والے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔








