گلگت سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر اور کار میں تصادم سے 25 افراد جاں بحق

320
بہاولنگر دو مختلف ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ،8 افراد زخمی ہوگئے

گلگت ۔7فروری (اے پی پی):کوہستان شتیال کے مقام پر ضلع غذر گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی کوسٹر اور کار میں تصادم سے آخری اطلاعات آ نے تک 25 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر تعداد گلگت بلتستان کے ضلع غذر سے ہے جبکہ 5 کا تعلق ضلع کوہستان کے پی کے سے ہے۔

ڈی سی ضلع دیامر فیاص احمد اور آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جس مقام پر یہ المناک حادثہ رونما ہوا ہے وہاں ہے پاک آرمی اور دیگر ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے اور زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کیلئے چلاس روانہ کیا گیا ہے۔ ایم ایس چلاس ہسپتال کے مطابق چلاس ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی کر دی گئی ہے۔