ایئرپورٹ سے مسجد نبوی لے جانے والی بس 24 گھنٹےدستیاب گی ،مدینہ منورہ بس سروس

110

مدینہ منورہ بس سروس ۔6مارچ (اے پی پی):مدینہ منورہ بس سروس ادارے نے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے مسجد نبوی جانے والی بس رمضان المبارک کے دوران 24 گھنٹے کام کر رہی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق مدینہ منورہ بس سروس انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سہولت اندرون و بیرون ملک سے آنے والے زائرین کے لیے خصوصی طور پر فراہم کی گئی ہے ۔انتظامیہ نے کہا ہےکہ مدینہ منورہ بس سروس کی ویب سائٹ سے بس کا روٹ اور سٹیشن کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔