- Advertisement -
تہران۔15اپریل (اے پی پی):ایران اور امریکا کےدرمیان جوہری مذاکرات کادوسرا دور عمان کےدارالحکومت مسقط میں ہوگا۔ شنہوا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل باغائی نے بتایا کہ مشاورت کے بعدیہ فیصلہ کیا گیا کہ مسقط مذاکرات کے دوسرے دور کی بھی میزبانی جاری رکھے گا، جو ہفتے کو ہونے والے ہیں۔
یاد رہے کہ ہفتے کو مسقط مذاکرات کے پہلے دور میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مشرق وسطیٰ کے لئے امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف کے ساتھ "بالواسطہ” بات چیت کی، جس کی معاونت عمانی وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسیدی نے کی۔ ان مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام اور امریکی پابندیوں کے ممکنہ خاتمے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582177
- Advertisement -