23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومتجارتی خبریںایس ای سی پی نے کمپنیوں کی سکیم آف ارینجمنٹ کے ذریعے...

ایس ای سی پی نے کمپنیوں کی سکیم آف ارینجمنٹ کے ذریعے لسٹنگ کے لئے ضوابطی فریم ورک تیار کر لیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔9اپریل (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے تعاون سے کمپنیوں کی سکیم آف ارینجمنٹ کے ذریعے لسٹنگ کے لئے ایک ضوابطی فریم ورک تیار کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایس ای سی پی تمام متعلقہ فریقین (سٹیک ہولڈرز) سے اس مجوزہ فریم ورک پر آراء، تجاویز اور مشورے طلب کرتا ہے۔

ایس ای سی پی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے پی ایس ایکس کے ضوابط میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں تاکہ سکیم آف ارینجمنٹ کے تحت لسٹنگ کے لئے ایک جامع فریم ورک اور لسٹنگ کے طریقہ کار کو وضع کیا جا سکے۔ان مجوزہ ترامیم کا مقصد زیادہ شفافیت، بہتر معلومات کی فراہمی اور مؤثر قیمتوں کے تعین کا طریقہ کار یقینی بنانا ہے تاکہ موجودہ اور ممکنہ سرمایہ کاروں کو فیصلے کرنے کے لئے مناسب اور بروقت معلومات دستیاب ہو سکیں۔تجویز کردہ ترامیم سکیم آف ارینجمنٹ کے تحت کمپنیوں کی لسٹنگ کے لئے مکمل طریقہ کار فراہم کرتی ہیں۔

- Advertisement -

ان میں یہ شرط شامل ہے کہ کسی بھی کمپنی کو آف ارینجمنٹ میں شامل ہونے سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے پہلے سےاین او سی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔یہ مسودہ ضوابط پی ایس ایکس کو یہ اختیار بھی دیتا ہے کہ اگر کوئی غیر فہرست شدہ کمپنی ان تقاضوں پر پورا نہ اترے تو پی ایس ایکس اس کی لسٹنگ کی درخواست کو مسترد کر سکتا ہے۔

آراء اور تجاویز 16 اپریل 2025 تک listing@psx.com.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔تمام سٹیک ہولڈرز سے درخواست ہے کہ وہ مقررہ تاریخ سے قبل اپنی رائے کا اظہار کریں تاکہ مجوزہ ترامیم کو بہتر اور جامع بنایا جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580038

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں