ایشین گیمز کی تیاری کےلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری

جونیئر اینڈ ویمن سکواش چیمپئن شپ،ٹاپ سیڈ زمان خان کو شکست ،ویمنز کا فائنل رشنا محبوب اور انعم عزیز کے درمیان ہوگا

اسلام آباد ۔ 17 جولائی (اے پی پی) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کےلئے قومی مرد و خواتین کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال کے مطابق تربیتی کیمپ میں4 مرد اور تین خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔