واشنگٹن ۔ 17 جولائی (اے پی پی) امریکی کانگریس کے کئی ارکان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مﺅقف پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے مطابق اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر ملکی انٹیلی جنس کے برعکس مﺅقف …
امریکی و روسی صدور کی ملاقات، اراکین کانگریس ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر برہم

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 17 جولائی (اے پی پی) امریکی کانگریس کے کئی ارکان نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مﺅقف پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے مطابق اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے معاملے پر ملکی انٹیلی جنس کے برعکس مﺅقف اپنانے پر صدر ٹرمپ پر برہمی ظاہر کرنے والوں میں ڈیموکریٹس کے ساتھ ساتھ ان کی اپنی جماعت ری پبلکن کے ارکان بھی شامل ہیں۔امریکی ایوانِ نمائندگان کے ری پبلکن سپیکر پال رائن نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو اس حقیقت کا ادراک ہونا چاہے کہ روس امریکا کا اتحادی نہیں۔اپنے ایک بیان میں ریاست وسکونسن سے منتخب رکنِ کانگریس نے کہا ہے کہ امریکا کی توجہ روس سے اس کی حرکتوں کا جواب طلب کرنے اور امریکی جمہوریت پر اس کے نازیبا حملوں کو روکنے پر مرکوز ہونی چاہیے۔








