مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کے تحت صفائی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے جائزہ اجلاس منعقد ہوا
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ستھرا پنجاب وژن کے تحت صفائی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے جائزہ اجلاس کا انعقاد

مزید خبریں
لاہور۔30ستمبر (اے پی پی):مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شعیب مرزا اور ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب وژن کے تحت صفائی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان، تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی سی ای اوز ، زونل منیجرز اور دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے بریفنگ میں بتایا کہ سالڈ ویسٹ کلیکشن کے لیے انفورسمنٹ اور اینٹی لٹرنگ بائیکرز سکواڈ کی فیلڈ میں سرویلنس جاری ہے جبکہ عارضی کلیکشن پوائنٹس کی کلیئرنس بھی جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی تحصیلوں میں صفائی انتظامات اور خامیوں پر بریفنگ دی۔
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شعیب مرزا کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا،ایل ڈبلیو ایم سی سٹاف کی سو فیصد حاضری یقینی بنائی جائے،فیلڈ میں اینٹی لٹرنگ سکواڈ اور بائیکرز کی سرویلنس مزید موثر بنائی جائے،عارضی کلیکشن پوائنٹس کی روزانہ کلیئرنس ہر صورت یقینی بنائی جائے، ناقص کارکردگی اور غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ صفائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے تمام اسسٹنٹ کمشنرز فیلڈ انسپکشنز کو فعال بنائیں،ٹائون منیجرز اور زونل منیجرز اپنی کارکردگی بہتر بنائیں،غفلت برداشت نہیں ہو گی، شہریوں کو صاف ستھرا لاہور فراہم کرنا ہمارا مشن ہے اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ جاری رہے گی۔







