پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ سے ان کے دفتر میں صحبت پور سمیت مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علاقہ معتبرین مختلف عوامی وفود نے ملاقات کی
صوبائی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے ،صوبائی وزیرمیر سلیم احمد خان کھوسہ

مزید خبریں
ڈیرہ مراد جمالی۔ 30 ستمبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد خان کھوسہ سے ان کے دفتر میں صحبت پور سمیت مختلف علاقوں سے آئے ہوئے علاقہ معتبرین مختلف عوامی وفود نے ملاقات کی ۔اس موقع پر عوامی وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل دیگر عوامی نوعیت کے مسائل کے حوالے سے صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ کو تفصیلی آگاہی فراہم کی اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی درخواست کی ۔صوبائی وزیر میر سلیم احمد خان کھوسہ نے عوامی وفود کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت بلوچستان عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے موجودہ حکومت عوامی اقدامات کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے سڑکوں اور دیگر جاری منصوبوں میں معیار اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔میر سلیم احمد خان کھوسہ نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی خدمت کے مشن پر گامزن ہے اور عوامی نمائندے عوام اور حکومت کے درمیان مضبوط رابطے کا کردار ادا کر رہے ہیں علاقے کی پسماندگی کے خاتمے اور دیرینہ مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار جارہے ہیں۔ انہوں نے وفود کو یقین دلایا کہ ہمارے دروازے ہر وقت عوام لیے لیے کھلے ہوئے ہیں عوام بلاجھجک اپنے مسائل سے آگاہ کریں تاکہ انہیں بروقت حل کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے جا سکیں ہماری سیاست کا مقصد ہی عوام کی بے لوث خدمت کرنا ہے۔







