سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے صوبہ میں سپورٹ ہنٹنگ کے فروغ اور غیرقانونی شکار کے پریشر کو زائل کرنے کیلئے وائلڈلائف ایکٹ مجریہ 1974 ( ترمیم شدہ 2025 ) کے تحت جدول اول میں شامل آبی پرندوں کے موسم شکار کا اعلان کردیا ہے
محکمہ جنگلی حیات،وائلڈلائف ایکٹ کے تحت آبی پرندوں کے موسم شکار کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔30ستمبر (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب نے صوبہ میں سپورٹ ہنٹنگ کے فروغ اور غیرقانونی شکار کے پریشر کو زائل کرنے کیلئے وائلڈلائف ایکٹ مجریہ 1974 ( ترمیم شدہ 2025 ) کے تحت جدول اول میں شامل آبی پرندوں کے موسم شکار کا اعلان کردیا ہے ۔اعلامیے کیمطابق موسم شکار یکم اکتوبر 2026 تا 31 مارچ 2027 صرف ہفتہ اور اتوار والے دن مستند شوٹنگ پرمٹ کیساتھ کھیلا جاسکتا ہے تاہم پنجاب بھر کے پروٹیکٹڈ ایریاز میں ہر قسم کے شکار کی ممانعت ہے۔
شکار کیلئے پرندوں کی مقررہ تعداد وائلڈ لائف ایکٹ جدول اول کے مطابق ہوگی اور پرندوں کی مقررہ تعداد سے تجاوز وائلڈ لا ئف ایکٹ کی رو سے جرم تصور ہوگا،جس کیلئے جرمانہ و قید یا بیک وقت دونوں سزائیں بھی ہوسکتی ہیں نیز شکارکے متعلق دیگر تمام پابندیاں جو وائلڈلائف ایکٹ میں درج ہیں اور گاہ بگاہ اس ضمن میں جاری کی جاتی ہیں لاگو ہوں گی ۔ شکار کے دوران قواعد و ضوابط ملحوظ رکھیں ،گاڑی میں سوار ہوکر شکار کرنا ممنوع ہے، شکار کو ایک کھیل سمجھیں،حصول گوشت کا ذریعہ نہ بنائیں،شکار کے دوران لوگوں کی فصلات اور املاک کو نقصان نہ پہنچائیں اور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
آبی پرندوں کے موسم شکار شروع ہونے پر صوبہ بھر میں تمام زونل،ریجنل اور ضلعی افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ محکمہ کے زیر انتظام تمام ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی کریں۔اعلامیے کی کاپی برائے اطلاع و ضروری کارروائی ڈائریکٹر جنر ل پاکستان رینجرز پنجاب تمام ڈویژنل کمشنرز تمام ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اور ڈپٹی کمشنرز پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے ۔







