ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف آپریشن،6درجن املاک سربمہر

124
Lahore Development Authority

لاہور۔14اکتوبر (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر غیر قانونی کمرشل عمارتوں، کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف میگا آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ کی ٹیموں نے گزشتہ روز گلشن راوی، خیابان فردوسی جوہر ٹائون، علامہ اقبال ٹاون اور گلبرگ میں کارروائیاں کیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال اورکمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر6درجن املاک سر بمہر کر دیں۔ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ زون تھری کی ٹیموں نے گلبرگ میں غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمر شل فیس کی عدم ادائیگی پر 14املاک سربمہر کر دیں۔

ٹاون پلاننگ زون ون کی ٹیموں نے گلشن راوی میں 20 املاک سربمہر کیں۔ٹاون پلاننگ زون فور کی ٹیموں نے خیابان فردوسی جوہر ٹاون کے ایف اور ایف ون بلاک میں 20 املاک سربمہر کر دیں۔ ٹاون پلاننگ زون ٹو کی ٹیموں نے علامہ اقبال ٹاون میں 16 املاک سربمہر کر دیں۔آپریشن چیف ٹاون پلانرون اور ٹو کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون ون، ٹو، تھری اور ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون فور نے کیا۔ ان املاک میں گراسری سٹور، کلاتھ شاپ، آپٹیکل شاپ، آٹو ورکشاپ، نجی سکول، شوز شاپ، مارکیٹ، اسٹیٹ ایڈوئزر، گیس شاپ، بریانی شاپ، پرائیویٹ دفاتر، گلاس سٹور و دیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن میں انفورسمنٹ ونگ اورپولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی تعمیرات/ کمرشل عمارتوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔