حکومت کا چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):حکومت نے چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعہ کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے جاری بیان کے مطابق ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت زرعی اجناس کی درآمد و برآمد قیمتوں میں اتار چڑھائو مارکیٹ کی صورت حال کے مطابق ہوتا ہے، گزشتہ سیزن میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہونے …

اسلام آباد۔20جون (اے پی پی):حکومت نے چینی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جمعہ کو وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق سے جاری بیان کے مطابق ڈی ریگولیشن پالیسی کے تحت زرعی اجناس کی درآمد و برآمد قیمتوں میں اتار چڑھائو مارکیٹ کی صورت حال کے مطابق ہوتا ہے، گزشتہ سیزن میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہونے کی وجہ سے ضرورت سے زائد چینی برآمد کی گئی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ موجودہ صورتحال میں یہ تاثر غلط ہے کہ ملکی ضروریات کے مطابق چینی کی وافر مقدار موجود نہیں ہے، چینی کی درآمد کا فیصلہ قیمتوں میں استحکام اور عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے، چینی کا اضافی سٹاک ہونے سے قیمتوں میں توازن برقرار رہے گا ۔

وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے واضح کیا کہ تمام زرعی اجناس کی خرید و فروخت کا دارومدار اس کے سیزن کے دوران ہوتا ہے ، چند میڈیا رپورٹس میں زرعی اجناس کی خرید و فروخت کو مالی سال سے منسلک کرنا غلط ہے ، حالیہ پالیسی کے تحت تمام زرعی اجناس کو ڈی ریگولیٹ کیا جا چکا ہے اور ماضی کی طرح چینی کی بر آمد پر کسی بھی قسم کی سبسڈی نہیں دی گئی تھی۔